امید ہے نئے امریکی صدر بائیڈن دنیا بھر کیلئے بہتر ثابت ہوں گے: مہوش حیات

امید ہے نئے امریکی صدر بائیڈن دنیا بھر کیلئے بہتر ثابت ہوں گے: مہوش حیات

تفصیلات کے مطابق مہوش حیات نے نئے امریکی صدر جوبائیڈن کی حلف برداری کی تقریب سے متعلق کہا ہے کہ آخرکار ایک نئے صدر کی حلف برداری کے ساتھ ہی سب کی نگاہیں ایک بار پھر امریکا کی طرف ہوگئی ہیں۔

حال ہی میں انہوں نے امریکا کے 46 ویں صدر کی تقریب حلف برداری کے حوالے سے ٹوئٹ کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نئے امریکی صدر دنیا بھر کے لیے بہتر ثابت ہوں گے۔

مہوش حیات نے ٹوئٹ کیا آخرکار ایک نئے صدر کی حلف برداری کے ساتھ ہی سب کی نگاہیں ایک بار پھر امریکا کی طرف ہوگئی ہیں۔ واشنگٹن ڈی سی میں جو کچھ بھی ہوتا ہے دنیا بھر میں اس کی تکرار ہوتی ہے۔