ارطغرل غازی کی گوکچی خاتون شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

Published On 23 February,2021 07:38 pm

انقرہ: (ویب ڈیسک) ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں گوکچی خاتون کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ بورجو کیراتلے شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

اداکارہ نے شادی کا اعلان سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹاگرام کے ذریعے کیا جہاں انہوں نے اپنی شادی کی تصاویر شئیر کیں اور مداحوں کو خوشحبری سنائی۔

بورجو نے ترک گلوکار سنان ایکچل سے شادی کی اور شئیر کردہ تصاویر کے ساتھ کیپشن لکھا کہ مسٹر اینڈ مسز ایکچل

اداکارہ کے شوہر سنان نے بھی اپنے انسٹاگرام پر تصاویر شئیر کیں اور یہی کیپشن لکھا۔

بورجو کو ڈرامہ سیریل ارطغرل میں بہترین اداکاری کے بعد مقبولیت حاصل ہوئی۔
 

Advertisement