ممبئی: (روزنامہ دنیا) بھارت کے اداکار منوج باجپائی بھی کورونا میں مبتلا ہوگئے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار منوج باجپائی نے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خود کو گھر میں قرنطینہ کرلیا ہے اور ان کی تمام فلموں کی شوٹنگ بھی روک دی گئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق منوج ان دنوں فلمساز رونی سکریووالا کی فلم ڈسپیچ میں مصروف تھے جس کی شوٹنگ ہدایت کار کانو بہل کے کورونا میں مبتلا ہونے کے باعث روک دی گئی تھی اور فلم کے سیٹ پر ساتھ ہونے کی وجہ سے منوج کی رپورٹ بھی مثبت آئی۔