بشریٰ انصاری کی بہن کے بعد والدہ بھی بیمار، اداکارہ رنجیدہ

بشریٰ انصاری کی بہن کے بعد والدہ بھی بیمار، اداکارہ رنجیدہ

گزشتہ روز بشریٰ انصاری نے انسٹاگرام پر اپنی والدہ محمودہ بشیر اور بہن سنبل شاہد کی تصویر شیئر کرتے ہوئے دونوں کی طبیعت ناسازی سے متعلق اطلاع دی۔

بشریٰ انصاری نے پوسٹ میں لکھا کہ میری بہن سنبل شاہد اور والدہ محمودہ بشیر دونوں بیمار ہیں ، انہیں اس حالت میں دیکھنا بے حد مشکل اور درد بھری کیفیت ہے۔

اداکارہ نے اپنی پوسٹ میں اللہ سے رحم کی بھی دعا کی۔

تاہم اب تک یہ واضح نہ ہوسکا ہے کہ اداکارہ کی والدہ کورونا کا شکار ہیں یا کسی اور بیماری میں مبتلا ہیں۔

خیال رہے کہ بشریٰ انصاری کی جانب سے اس قبل اپنی پوسٹ میں مداحوں کو اطلاع دی گئی تھی کہ ان کی بہن سنبل شاہد کورونا میں مبتلا ہیں۔