کورونا وائرس نے ایک اور معروف بھارتی اداکار کو موت کی وادی میں پہنچا دیا

کورونا وائرس نے ایک اور معروف بھارتی اداکار کو موت کی وادی میں پہنچا دیا

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 45 سالہ نتیش میں گزشتہ دنوں کورونا کی تشخیص ہوئی تھی جس کے بعد بھارتی شہر چنئی کے مقامی ہسپتال میں زیر علاج تھے۔ نتیش آج مقامی ہسپتال میں چل بسے۔ نتیش نے سوگواران میں اہلیہ اور 2 کمسن بیٹیاں شامل ہیں۔

اداکار کی موت پر فلم انڈسٹری میں سوگ کی فضا ہے اور نامور اداکاروں کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا جارہا ہے۔

اداکار نے رجنی کانت سمیت کئی نامور اداکاروں کے ساتھ فلموں میں معاون اداکار کے طور پر کام کیا جن میں ایک بھارت کی نیشنل ایوارڈ یافتہ فلم ’آسوران‘ بھی شامل ہے۔

خیال رہے کہ بھارت میں کورونا کی دوسری لہر کے دوران کئی اداکار و ہدایتکار کورونا کا شکار ہوچکے ہیں۔