لاہور: (ویب ڈیسک) ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے کہا ہے کہ بچوں کے ساتھ بدفعلی کرنے والوں کو عبرت کا نشان بنایا جائے۔
واضح رہے کہ لاہور میں مدرسے کے طالبعلم کے ساتھ بدفعلی کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس کے بعد ملزم کو تمام عہدوں سے برطرف کردیا گیا تھا۔ بدفعلی کا شکار ہونے والے طالبعلم کی درخواست پر مفتی بیٹوں سمیت گرفتار کیا جاچکا ہے۔
ٹک ٹاک سٹار حریم شاہ نے لاہور میں آنے والے بد فعلی کے واقعے کے بعد رد عمل دیتے ہوئے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ بہت دکھ کے ساتھ ایک بات کروں گی یہ جو مفتی ہے منہ پر سنت رسول رکھ کر ہاتھ میں قرآن پاک اٹھاکر، مدرسہ جو ایک تقدس والی جگہ ہے، جہاں پر قرآن پاک پڑھایا جاتا ہے، جہاں پر اسلام کی تعلیمات دی جاتی ہیں، وہاں پر تم لوگ بدفعلی کرتے ہو۔
انہوں نے کہا کہ قوم لوط کا وہ عذاب بھول گئے ہو جب پتھروں کی بارش ہوئی تھی اسی وجہ سے ہوئی تھی کہ وہ مردوں کے ساتھ بدفعلی کرتے تھے۔ آپ لوگوں کو شرم آنی چاہئے، آپ لوگ جانوروں سے بدتر ہوچکے ہو۔ لوگ اپنے بچوں کو مدارس نہیں بھیج رہے، قرآن پاک سیکھانے نہیں بھیج رہے۔
اداکارہ نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ آپ جیسے لوگوں کی وجہ سے آپ لوگوں کو شرم آنی چاہئے۔ میں تو یہی کہوں گی کہ ایسے لوگوں کو عبرت کا نشان بنائیں تاکہ ان میں ہمت نہ ہو اور کسی اور میں بھی ہمت نہ ہو کہ منہ پہ سنت رسول رکھ کر یہ جانوروں والی حرکت کریں شرم سے ڈوب مریں آپ لوگ۔