لاہور: (ویب ڈیسک) معروف گلوکار علی ظفر نے کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے نفرت آمیز تقاریر کو جرم قرار دینے اور اس کی سزا کے طور پر بھاری جرمانے عائد کرنے کے فیصلے کی حمایت کردی۔
علی ظفر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر کینیڈین وزیراعظم جسٹن ٹروڈو کے نفرت آمیز تقاریر سے متعلق فیصلے کی خبر شیئر کی ہے۔
ٹوئٹ پر انہوں نے لکھا کہ بالکل اسی اقدام کی ضرورت تھی، اس پر یہاں (پاکستان) میں بھی عمل کیا جانا چاہیے۔ نفرت انگیز تقریر آزادی اظہار اور بنیادی حقوق کے ہمارے منشور کی بنیادی اقدار سے براہ راست تضاد رکھتی ہے۔
انہوں نے اٹارنی جنرل کینیڈا ڈیوڈ لمیٹی کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا کہ نفرت انگیز تقریر لوگوں کی حفاظت اور فلاح و بہبود کے لیے خطرہ ہے، خاص طور پر جب ہدف ایک کمزور فرد یا برادری ہو تو یہ انہیں خاموش اور خوف زدہ کرتی ہے۔
“Hate speech directly contradicts the values underlying freedom of expression and our Charter of Rights,” Lametti said. “It threatens the safety and well-being of its targets. It silences and intimidates, especially when the target is a vulnerable person or community.”
— Ali Zafar (@AliZafarsays) June 24, 2021