مہوش حیات شمالی علاقوں میں سیاحت سے محظوظ ہونے لگیں

Published On 28 June,2021 10:20 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف اور صدارتی تمغہ امتیاز حاصل کرنے والی اداکارہ مہوش حیات شمالی علاقوں میں سیاحت سے محظوظ ہونے لگیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی معروف اداکارہ مہوش حیات ان دنوں کے دوران شمالی علاقہ جات میں سیرو تفریح کی غرض سے گئی ہوئی ہیں اس دوران وہ متواتر اپنی تازہ تصاویر انسٹا گرام سمیت سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شیئر کرتی رہتی ہیں۔

اب انہوں نے ایک اور ویڈیو انسٹا گرام پر شیئر کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ گلگت بلتستان کے ضلع سکردو میں درخت سے چیری کو توڑ رہی ہیں۔

انسٹا گرام پر انہوں نے لکھا کہ میں پہلی بار درخت سے اُتار کر چیری کھا رہی ہوں۔ بخدا یہ چیری بڑے تازے تھے، مجھے نہیں پتہ تھا کہ میں نے کب رکنا ہے، مجھے ایسا لگ رہا تھا جیسے میں درخت پر سے تمام چیری ختم کر دوں گی، تاہم میں الزام نہیں لگا رہی یہ چیری اس دنیا کے نہیں تھے۔
 

Advertisement