بھارتی اداکارہ مندرا بیدی کے شوہر چل بسے

بھارتی اداکارہ مندرا بیدی کے شوہر چل بسے

بھارتی میڈیا کے مطابق 49 سالہ راج کوشل کے قریبی ساتھی جیتو ساولانی نے انکی موت کی خبر میڈیا کو دی۔ راج کوشل کو دل کا دورہ پڑا جس کے باعث وہ جانبر نہ ہوسکے۔

راج کوشل کی ہدایتکاری میں بننے والی فلموں میں اینتھنی کون ہے، پیار میں کبھی کبھی اور شادی کا لڈو سمیت دیگر شامل ہیں۔

خیال رہے کہ مندرا بیدی اور راج کوشل کی شادی 1999 میں ہوئی تھی، ان کے دو بچے تارا اور ویر بھی ہیں۔ انہوں نے 4 سالہ بیٹی تارا کو گزشتہ برس جولائی میں گود لیا تھا۔