اداکارہ مہوش حیات اپنے بالوں کے حوالے سے پریشانی میں مبتلا

اداکارہ مہوش حیات اپنے بالوں کے حوالے سے پریشانی میں مبتلا

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معروف اداکارہ مہوش حیات نے مداحوں سے اپنے بالوں کے حوالے مشورہ مانگ لیا ۔

ٹویٹر پر اپنے پیغام میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ میرے بالوں کی لمبائی بڑھ رہی ہے اور تھوڑی الجھن میں ہوں۔ کیا مجھے اپنے بالوں کی لمبائی کو بڑھانا چاہیے یا پھر ہیر کٹ کروا کر بال چھوٹے کروا لوں ؟ اس فیصلے میں میری مدد کریں۔

اداکارہ نے اپنے پیغام کے ساتھ نئی تصویر بھی شیئر کی۔