عید محض جانور نہیں بلکہ اپنی انا قربان کرنے کا نام ہے: احسن خان

عید محض جانور نہیں بلکہ اپنی انا قربان کرنے کا نام ہے: احسن خان

میڈیا رپورٹ کے مطابق اداکار نے سوشل میڈیا پر جاری ایک سٹوری میں کہا کہ عید محض جانوروں کی قربانی کا نام نہیں ہے ۔احسن خان کے مطابق عید کا اصل مقصد اپنی انا کی قربانی بھی ہے ، انہوں نے کہا کہ وہ قربان کریں جو آپ کو سب سے زیادہ عزیز ہو کیونکہ یہی اس عید کا اصل مقصد ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس عید کے اصل فلسفے کو سمجھتے ہوئے اور اس کا تجربہ کرتے ہوئے فیملی اور دوستوں کے ساتھ عید منائیں۔