لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی مقبول ترین علیزے شاہ نے کہا ہے کہ جو لوگ میرے گانا نہیں سننا چاہتے وہ نہ سنیں۔
معروف اداکارہ اور گلوکارہ نے انسٹا گرام سٹوری پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی ۔
اپ لوڈ کی گئی ویڈیو میں علیزے شاہ نے تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ جس کسی کو میرے گانے پسند نہیں بے شک وہ میرے گانے نہ سنے، کیونکہ میں صرف اپنے لیے اور اپنے چاہنے والوں کیلئے گانا گاتی ہوں۔
اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ میں سے کسی کو کوئی مسئلہ ہے تو آپ ویڈیو دیکھنا چھوڑ دیں۔
اس سے قبل سنگر علیزے شاہ آج کل اپنے مداحوں کو اپنی سُریلی آواز میں گنگنائے جانے والے گیتوں سے حیران کررہی ہیں۔
حال ہی میں انہوں نے لیجنڈری گلوکار راحت فتح علی خان کا مقبول ترین گیت ’اورے پیا‘ اپنی سُریلی آواز میں گایا۔
گانا سنانے سے پہلے علیزے نے کہا کہ یہ ان تمام مداحوں کی فرمائش پر گا رہی ہیں جو اُن سے آئے روز اردو گانا گانے کا کہتے ہیں۔
اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ انہیں معلوم ہے کہ اُن کے بالوں میں بم پھٹا ہوا ہے جس کے لیے وہ دیکھنے والوں سے معذرت خواہ ہیں۔
علیزے نے اپنی سُریلی آواز میں ’اورے پیا‘ گاتے ویڈیو شیئر کی، ویڈیو پر مداحوں کی بڑی تعداد ان کی گلوکاری کی صلاحیتوں سے متاثر دکھائی دے رہی ہے۔
صارفین کا ماننا ہے کہ علیزے میں اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری کا بھی خوب ٹیلنٹ موجود ہے۔