سینئر اداکار عمر شریف شدید بیمار، اگلے چوبیس گھنٹے اہم قرار

Published On 10 September,2021 05:23 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سینئر اداکار عمر شریف شدید بیمار ہیں۔ لیجنڈ کامیڈین نے وزیر اعظم عمران خان سے بہتر علاج کے لیے مدد کی اپیل کر دی۔ ان کی اہلیہ نے صحت کے لیے اگلے چوبیس گھنٹے اہم قرار دے دیے ۔

کراچی کے نجی ہسپتال میں زیر علاج عمر شریف نے وزیر اعظم عمران خان سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ اُن کا علاج چل رہا ہے مگر ڈاکٹروں نے کہا ہے کہ بہتر علاج امریکا میں ہوسکتا ہے۔

انہوں نے اپنے ویڈیو بیان میں کہا کہ جتنا ان کی قسمت میں لکھا تھا انہوں نے شوکت خانم کینسر ہسپتال بنانے میں مدد کی۔ اب عمران خان کو ان کی مدد کرنی چاہیے۔

اہلیہ کا کہنا ہے کہ عمرشریف کے لیے 24 گھنٹے اہم ہیں ۔ قوم سے دعاؤں کی اپیل ہے۔

قریبی رشتہ داروں کا کہنا ہے کہ عمر شریف کافی عرصے سے دل کے مرض کے ساتھ دیگر تکالیف میں مبتلا ہیں۔ ان کی یادداشت بھی متاثر ہو گئی ہے۔

Advertisement