حکومت کا کامیڈین اداکار عمر شریف کے علاج کیلئے بھرپور مدد کا اعلان

Published On 11 September,2021 04:38 pm

کراچی: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا ہے کہ کامیڈین اداکار عمر شریف کے علاج کے لیے وفاقی حکومت بھرپور مدد کرے گی۔

وفاقی وزیراطلاعات فواد چودھری اور گورنرسندھ عمران اسماعیل نے آغا خان ہسپتال کا دورہ کیا، دونوں نے معروف کامیڈین عمرشریف کی عیادت کی۔

عیادت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کا کہنا تھا کہ عمر شریف کے علاج کیلئے بھرپور مدد کرینگے۔ وزیراعظم کی ہدایت پر گورنرسندھ اور میں عمرشریف کی عیادت کیلئے آئے۔ عمر شریف سٹیج کے بادشاہ اور قوم کا اثاثہ ہیں۔

گورنر سندھ عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ وزیراعظم کی ہدایت پرمیڈیکل بورڈ عمرشریف کےعلاج کاجائزہ لےگا۔ شوکت خانم کی فنڈریزنگ میں عمرشریف کےکرداراداکیا۔ ان کو علاج کے لیے جاپان، امریکا سمیت جہاں کہیں بھیجنا پڑے تو جائزہ لیں گے۔

سیاسی صورتحال پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن الیکشن جیت جائے تو الیکشن شفاف ہوتا ہے، ہارجائے تو دھاندلی ہو جاتی ہے، الیکشن کمیشن غیر سیاسی شناخت بحال رکھے، الیکشن کمشنر کو چلے جانا چاہیے، کوئی اوربندہ آجائے گا۔

Advertisement