عمر شریف کو علاج کیلئے امریکا کا ویزا مل گیا: مرتضی وہاب

عمر شریف کو علاج کیلئے امریکا کا ویزا مل گیا: مرتضی وہاب

مرتضی وہاب نے اپنے ٹویٹر پیغام میں عمرشریف کے ویزے کے اجرا میں تعاون پر امریکی قونصلیٹ کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے عمر شریف کو برصغیر کاعظیم کامیڈین قرار دیتے ہوئے جلد صحت یابی کی دعا بھی کی۔

اس سے قبل سندھ حکومت نے اداکار کے علاج کے لیے رقم بھی جاری کی تھی، محکمہ خزانہ سندھ کے نوٹیفکیشن کے مطابق کامیڈین کے علاج کے لیے چار کروڑ روپے کی رقم جاری کی گئی۔ سندھ حکومت نے عمر شریف کیلئے ایئر ایمبولینس کا بندوبست بھی کر رکھا ہے۔

یاد رہے کہ وفاقی حکومت نے بھی عمر شریف کا علاج کرانے کے لیے بھرپور مدد کا اعلان کیا تھا۔