عمران عباس نے زندگی کامیاب بنانے کے گربتا دئیے

Published On 15 October,2021 08:48 am

کراچی: (روزنامہ دنیا) اداکار عمران عباس نے سوشل میڈیا پر زندگی بہتر بنانے سے متعلق انسٹا گرام پر ویڈیو شیئر کی ہے جس میں ایک سال کے دوران زندگی میں بہتر اور مثبت بدلاؤ لانے سے متعلق 8 ٹپس دی گئی ہیں۔

 میڈیا رپورٹ کے مطابق ویڈیو کے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ 8 اصول جو آپ کی زندگی بدل سکتے ہیں۔ عمران عباس کی جانب سے شیئر کئے گئے 8 اصولوں میں سر فہرست شکایت کے بجائے شکر کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ تنہائی کو گلے لگائیں اور اس عمل میں اپنی تشکیل دوبارہ کریں۔منفی لوگوں کو اپنی زندگی سے نکال دیں۔ اپنے خیالات پر قابو رکھیں ۔جو ہنر آپ سیکھنا چاہتے ہیں اس پر اپنی پوری محنت لگا دیں۔

انہوں نے مزید اصول بتائےکہ زندگی میں جو کچھ حاصل کرنے کا سوچا سب حاصل کریں اور پیچھے نہ ہٹیں۔اپنے موڈ کو بہتر بنانے کیلئے روزانہ ورزش کریں۔آخری مشورہ! اپنی ہر غلطی سے سیکھیں۔

Advertisement