اداکارہ جویریہ اور انوشے عباسی کی والدہ انتقال کرگئیں

Published On 29 November,2021 04:31 pm

لاہور:(ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف اداکارہ انوشے عباسی اور جویریہ عباسی کی والدہ انتقال کرگئیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اداکارہ انوشے عباسی اور جویریہ عباسی نے اپنی والدہ کے انتقال کی خبر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہماری پیاری والدہ ناہید عباسی دارفانی سے کوچ کرگئی ہیں،مداحوں سے درخواست ہے کہ ان کے لئے فاتحہ خوانی کریں۔

گذشتہ دو دہائیوں سے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دکھانے والی انڈسٹری کی ورسٹائل اور باصلاحیت اداکارہ جویریہ عباسی اور ان کی چھوٹی بہن انوشے عباسی نے گذشتہ روز اپنی والدہ ناہید عباسی کے انتقال کی خبر شیئر کی تھی۔
 

Advertisement