ممبئی:(ویب ڈیسک)معروف بھارتی ویب سیریزمرزا پور کے اداکار 'للت' چل بسے اور ان کی لاش ممبئی سے برآمد ہوئی ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ویب سیریز مرزاپور کے مرکزی کردار منا بھیا کے دوست کا کردار ادا کرنے والے اداکار براہما مشرا کی لاش ممبئی کے علاقے ورسووا میں واقع ان کی رہائش گاہ سے برآمد ہوئی ہے۔
رپورٹس کے مطابق پولیس کی جانب سے کہا گیا کہ براہما مشرا کی لاش باتھ روم کے فرش پر پڑی تھی اور شبہ ہے کہ ان کی موت حرکت قلب بند ہوجانے کی وجہ سے ہوئی البتہ پوسٹ مارٹم کے بعد موت کی حتمی وجہ سامنے آئے گی۔
پولیس کے مطابق گھر کا مرکزی دروازہ اندر سے بند تھا اور فی الحال حادثاتی موت کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
دوسری جانب للت کی اچانک موت پر مرزا پور کے دو سیزن نشر کرنیوالی کمپنی ایمازون پرائم ویڈیو نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اس خبر کی تصدیق کی۔
Brahma Mishra, our Lalit.
— amazon prime video IN (@PrimeVideoIN) December 2, 2021
thank you for making us laugh, thank you for making us cry.
thank you for always reminding us the loyalty & love a frienship holds
always in our heart pic.twitter.com/sGhzCBl8hO
ویب سیریز میں گڈو پنڈٹ کا مرکزی کردار ادا کرنے والے اداکارعلی فضل نے بھی براہما شرما کی موت پر افسوس کا اظہار کیا ہے جبکہ ان کی پوسٹ پر اداکار کی گرل فرینڈ رچا چڈا نے بھی اظہار افسوس کیا۔
اس کے ساتھ ساتھ منا بھیا کا کردار ادا کرنے والے اداکار دیویندو نے بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمارا للت اب نہیں رہا، سب اس کے لیے دعا کریں۔‘