بچے کے اغوا میں ملوث سٹیج اداکارہ آئمہ خان گرفتار

Published On 12 January,2022 05:02 pm

ملتان: (دنیا نیوز) ڈھائی سالہ بچے کے اغوا میں ملوث اسٹیج اداکارہ آئمہ خان سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔

ملتان کے علاقے کڑی جمنداں سے دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے ڈھائی سالہ بچے نقیب اللہ کو اغوا کیا جسے اغوا کاروں نے اسٹیج اداکارہ کے سپرد کر دیا جس کی اطلاع متعلقہ تھانہ دہلی گیٹ کی پولیس کو دی گئی، پولیس نے اداکارہ کی رہائش گاہ پر چھاپہ مار کر بچے کو بازایاب کرا لیا۔

اس موقع پر پولیس نے اغوا میں ملوث اسٹیج اداکارہ کے خاوند اور دونوں اغوا کاروں کو بھی حراست میں لے کر مقدمہ درج کر لیا۔

پولیس حکام کا کہنا تھا کہ اسٹیج اداکارہ بے اولاد ہیں تاہم ملزمان نے 5 لاکھ روپے کی رقم کے حصول کیلیے اغوا کی واردات کی تاہم اسی طرح کی وارادت اوکاڑہ میں بھی ہوچکی ہے۔ اسی لیے تفتیش کا دائرہ کا مزید وسیع کر دیا ہے۔

بچے کی بازیابی پر والدین نے پولیس حکام کا شکریہ بھی آدا کیا۔
 

Advertisement