کراچی: (روزنامہ دنیا) گلوکار علی ظفر نے عدالت کی جانب سے میشا شفیع کے حق میں فیصلہ سنانے پر کہا کہ حقائق جلد سامنے آجائیں گے۔
علی ظفر نے ٹوئٹر پر لکھا ہے کہ‘کچھ مجرم، اپنے خلاف وارنٹ جاری ہونے کے بعد، جھوٹی معلومات پھیلا کر خود ساختہ فتح کا جشن منا رہے ہیں۔ اْنہوں نے مزید لکھا کہ‘ایسا کوئی فیصلہ نہیں ہوا جیسا کہ بتایا جا رہا ہے۔
گلوکار نے لکھا کہ‘اْنہوں نے اس کردار کشی پر کافی صبر کیا ہے لیکن جلد ہی حقائق واضح کردوں گا۔ علی ظفر نے اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے لکھا کہ‘جب وہ ایسا کریں گے، ناقابل تردید حقائق اور شواہد کے ساتھ کریں گے۔ اْنہوں نے لکھا کہ ‘وہ زیادہ تر اس معاملے پر خاموش رہے ہیں، تاکہ اِن کے پاس اپنا چہرہ لوگوں کو دِکھانے کی کچھ گنجائش باقی رہے لیکن اب لگتا ہے کہ یہ تمام لوگ اس لحاظ کے قابل نہیں ہیں۔