لاہور: (دنیا نیوز) شدید سرد موسم میں مستحقین کو گرم ملبوسات کی فراہمی کے منصوبے کا آغاز ہوگیا۔ منصوبہ پنجاب کے 35 اضلاع میں مخیر حضرات کے تعاون سے 'دیوار احساس' کے نام سے شروع کیا گیا ہے۔
بے شک دوسروں کے بارے میں اچھا سوچنا اور اچھا کرنا ہی ہمیں اشرف المخلوقات کی صف میں کھڑا کرتا ہے۔ اِسی احساس کے تحت حکومتی سطح پر پنجاب کے 35 اضلاع میں دیوار احساس کے نام سے ایک منصوبے کا آغاز کیا گیا ہے۔
لاہور ریلوے اسٹیشن پر بھی دیوار احساس کا قیام عمل میں لایا جاچکا ہے، جسے بتدریج شہر کی دیگر پناہ گاہوں میں بھی قائم کیا جائے گا۔ لاہور میں قائم کی جانے والی پہلی دیوار احساس کے ذریعے مخیر حضرات کے تعاون سے ضرورت مندوں کو نہ صرف گرم ملبوسات بلکہ جوتے اور دیگر اشیاء بھی فراہم کرنے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے۔ اُمید رکھی جانی چاہیے کہ یہ سلسلہ مستقل بنیادوں پر جاری رہے گا۔