لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کے دفاع میں سامنے آ گئیں۔
واضح رہے کہ اسلام آباد میں لانگ مارچ کے شرکاء سے خطاب کے دوران بلاول بھٹو زرداری کی زبان پھسل گئی تھی اور انہوں نے ’ٹانگیں کانپ رہی ہیں‘ کہنے کے بجائے ’کانپیں ٹانگ رہی ہیں‘ کہہ دیا تھا۔
بلاول کی جانب سے فقرہ استعمال کیے جانے کے بعد معاملہ سوشل میڈیا ٹرینڈ بن گیا تھا، جس کے بعد شوبز کی مشہور شخصیات سمیت سوشل میڈیا صارفین بلاول کی مضحکہ خیز پیروڈی کرتے نظر آئی ہیں۔
اب ٹک ٹاکر حریم شاہ نے پی پی چیئر مین پر تنقید کرنے والوں پر طنز کرتے ہوئے سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے کہا کہ غلطی کسی سے بھی ہوسکتی ہے اور بلاول بھٹو جیسا کوئی بھی غلطی کرسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم میں سے کوئی بھی یہ نہیں کہہ سکتا کہ میں پرفیکٹ اُردو بولتا ہوں، مجھے نہیں لگتا کوئی بھی اردو میں پرفیکٹ ہے۔ ہم بلاول کا مذاق اڑاتے ہیں کیونکہ وہ باہر سے پڑھا لکھا ہے لیکن وقت کے ساتھ لوگ سیکھتے ہیں۔ میرے خیال میں بلاول کی اردو سب سے منفرد ہے اور اس کا انداز بھی الگ ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلاول کے لیے ہمیں خوشی ہونی چاہیے ایک نوجوان اور انتہائی خوبصورت آدمی سیاست میں آ رہا ہے اور پاکستان کا مستقبل کا وزیر اعظم ہو گا۔
حریم نے مزید کہا کہ میری حمایت ان کے ساتھ ہے، میں انہیں بے حد پسند کرتی ہوں اور بلاول ہمارے اگلے وزیراعظم ہوں گے۔