صبا قمر نے جَلد شادی کرنے کا عندیہ دے دیا

Published On 13 May,2022 09:02 am

لاہور: (روزنامہ دنیا) اداکارہ صبا قمر نے مداحوں کو جَلد شادی کرنے کی خوشخبری سنا دی۔

صبا قمر کی وائرل ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ میزبان ندا یاسر صبا قمر کو چھیڑتے ہوئے سوال کر رہی ہیں کہ ‘ تمہیں کس لیے آلو قیمہ بنانا سیکھنا ہے۔ صبا قمر اس سوال پر کہہ رہی ہیں کہ ‘بتا دوں گی سب کچھ بتا دوں گی، بہت جَلد انشا اللّٰہ، اس دوران صبا قمر شرما کر اپنا چہرہ پلو سے چھپا بھی رہی ہیں اور کہہ رہی ہیں کہ مجھے واقعی بہت شرم آ رہی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں صبا قمر کا کہنا ہے کہ ‘اُنہیں بہت ساری تقریبات نہیں چاہئیں، بس ایک ولیمہ کی اچھی سی تقریب ہوگی، شادی کی خبر وائرل کرنے کیلئے وہ میڈیا کو منگوا لیں گی۔
 

Advertisement