لاہور: (ویب ڈیسک)پاکستانی اداکارہ عفت عمر نے کہا ہے کہ میرا مریم نواز کی پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہے لیکن جمہوریت کے سفرمیں اس وقت ہم ایک ہیں، جمہوریت کے لیے آواز اٹھانے اور ملکر کام کرنے میں کوئی برائی نہیں ہے۔
اداکارہ عفت عمران دنوں سوشل میڈیا پرکافی متحرک ہیں اور اکثر پاکستانی سیاست سےمتعلق رائےکا اظہاربھی کرتی رہتی ہیں۔ کچھ عرصےسےعفت عمر کے بیانات سے ایسا معلوم ہوتا ہے جیسے وہ پاکستان مسلم لیگ ن کی سپورٹرہیں اور تحریک انصاف کےخلاف ہیں۔
اداکارہ نےاب یہ تمام غلط فہمیاں دورکرتےہوئےمریم نوازکی حمایت کی وجہ بتائی ہے۔ عفت عمر کا ایک مختصر انٹرویوکا ویڈیوکلپ وائرل ہو رہا ہے جس میں ان سے سوال کیا گیا کہ آپ مریم نواز کے لیے ٹوئٹ کرتی ہیں اورآپ ان چند فنکاروں میں سےایک ہیں جنہیں مریم جواب بھی دیتی ہیں، توآپ کی یہ بات چیت لیگی نائب صدر کے ساتھ کیسےشروع ہوئی؟
اس پر جواب دیتے ہوئے عفت عمر نے کہا کہ ہماری یہ بات چیت ٹوئٹر پر ہی شروع ہوئی، عورت ہونے کی حیثیت سے میں ان کی جدوجہد جانتی ہوں اور وہ میری جانتی ہوں گی، یہ صرف عورت ہونے کی وجہ سے ہم ایک دوسرے کا ساتھ دیتےہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ میرا ان کی پارٹی سے کوئی تعلق نہیں ہےلیکن جمہوریت کےسفرمیں اس وقت ہم ایک ہیں، جمہوریت کےلیےآوازاٹھانےاورمل کرکام کرنےمیں کوئی برائی نہیں ہے۔