اداکار و ٹی وی میزبان واسع چوہدری پنجاب فلم سنسر بورڈ کے نائب چیئرمین بن گئے

Published On 24 November,2022 04:53 pm

لاہور(ویب ڈیسک) اداکار و ٹی وی میزبان واسع چوہدری پنجاب فلم سنسر بورڈ کے نائب چیئرمین بن گئے۔

 

پنجاب حکومت کی طرف سے واسع چوہدری کی بطور نائب چیئرمین پنجاب فلم سنسر بورڈ تقیناتی کا نوٹیفکیشن 18 نومبر کو جاری کیا گیا۔ واضح رہے کہ واسع چوہدری کئی سپرہٹ فلموں کے رائٹر بھی ہیں اور ان فلموں میں اداکاری کے جوہر بھی دکھا چکے ہیں۔

واسع چوہدری نے حال ہی میں ریلیز ہونے والی فلم لندن نہیں جائوں گا میں ہیری کا کردار نبھایا۔ وہ فلم اور ٹی وی میں اداکاری کے علاوہ دنیا نیوز کے مقبول عام شو مذاق رات کی میزبانی بھی کر رہے ہیں۔