اپنی ماضی میں گزاری زندگی پر پچھتاوا ہے: صنم چودھری

Published On 27 December,2022 12:26 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) اداکارہ صنم چودھری نے کہا ہے کہ انہیں اپنی ماضی میں گزاری زندگی پر پچھتاوا ہے۔

ٹی وی کی متعدد ہٹ سیریلز میں کام کرنے والی اداکارہ صنم چوہدری نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا کہ ماضی میں متعدد ایسے کام کیے جن کی اسلام میں اجازت نہیں، اپنی پچھلی زندگی پر ندامت ہے۔

صنم چوہدری کا مزید کہنا تھا کہ جب بھی اپنی گزشتہ زندگی پر نظر ڈالتی ہوں تو اپنی غلطیوں اور گناہوں پر پچھتاوا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلمان ہونے کے باجود میرا طرز زندگی سیکولر تھا۔ اپنی غلطیوں اور گناہوں کے باجود خود پر اللہ تعالیٰ کا کرم اورمہربانیوں پر میری آنکھوں میں آنسو آجاتے ہیں۔

صنم چوہدری نے کہا کہ مجھے یہ سوچ کر ندامت ہوتی ہے کہ اسلام میں حرام قرار دیے گئے کاموں پرمجھے برا محسوس نہیں ہوتا تھا۔