آرٹس کونسل الحمرا میں 'افکار تازہ' کے عنوان سے دو روزہ ادبی میلے کا آغاز

Published On 14 January,2023 04:08 pm

لاہور: (دنیا نیوز) آرٹس کونسل الحمرا میں 'افکار تازہ' کے عنوان سے دو روزہ ادبی میلہ’تھنک فیسٹ 2023‘ کا آغاز ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق تقریب کا آغاز محسن حامد کے ساتھ ایک سیشن ’سچائیوں کو چیلنج‘ سے ہوا، دو روزہ ادبی میلے میں پاکستان، جنوبی ایشیا اور دنیا بھر میں موسمیاتی بحران سمیت مختلف موضوعات پر 17 کتابوں کی رونمائی کی جائے گی جو کہ شرکاء کو نئے خیالات سے لطف اندوز ہونے اور ان پر غور کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔

ادبی میلے کے پہلے دن پاکستان کے لیے مالیاتی مواقع میں اضافہ، موسمیاتی بحران، شاعری، لاہور خطرے میں، نئے ترقیاتی منصوبے اور پرانے خستہ حال محلوں پر سیشنز ہوں گے۔

دوسرے دن (اتوار) صاف توانائی اور ٹیکنالوجی کے سوال پر ایک سیشن شامل ہو گا، اس کیساتھ ساتھ سیاست، پاکستان میں انتخابات اور نوجوان ووٹرز، پاپولزم اور جمہوریت کا مستقبل، مقامی حکومتوں اور  ملک کے بحران، پاکستان کے مسائل میں سیاستدانوں کا کردار اور پاکستان کے آئین کے 50 سال سے متعلق عنوانات پر سیشنز رکھے گئے ہیں ۔

ادبی میلے کے پہلے دن پاکستان کے لیے مالیاتی مواقع میں اضافہ، موسمیاتی بحران، شاعری، لاہور خطرے میں، نئے ترقیاتی منصوبے اور پرانے خستہ حال محلوں پر سیشنز ہوں گے ، دوسرے دن (اتوار) صاف توانائی اور ٹیکنالوجی کے سوال پر ایک سیشن شامل ہو گا۔

اس کیساتھ ساتھ سیاست، پاکستان میں انتخابات اور نوجوان ووٹرز، پاپولزم اور جمہوریت کا مستقبل، مقامی حکومت اور ملک کے بحران، پاکستان کے مسائل میں سیاستدانوں کا کردار اور پاکستان کے آئین کے 50 سال سے متعلق سیشن ہوں گے۔

اس کے علاوہ میڈیا، پولرائزیشن، سیاست اور اردو انٹرٹینمنٹ میں نئے بیانیے کی گنجائش ہے یا نہیں اس پر سیشنز ہوں گے، اس دو روزہ ادبی میلے میں پروفیسر ڈاکٹر یعقوب بنگش جو کہ فیسٹیول کے روح رواں ہیں ، کہتے ہیں کہ میلے کا موضوع موسمیاتی تبدیلی ہے۔

پاکستان اور دنیا بھر کی یونیورسٹیوں کے پینلسٹس کو اس موضوع پر روشنی ڈالنے کے لیے مدعو کیا گیا ہے کہ وہ آفات سے نمٹنے کے لیے استعمال کی جانے والی نئی ٹیکنالوجیز کی تلاش کریں ، اس معاملے سے نمٹنے کے لیے کس طرح ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جا رہا ہے،  یونان سے تعلق رکھنے والے ارسطو ٹمپاس اس پر گفتگو کریں گے ۔

عبدالصمد خان اچکزئی کی سوانح عمری (My Life and Times)مائی لائف اینڈ ٹائمز کی رونمائی ان کے صاحبزادے ایاز اچکزئی کریں گے۔
علاوہ ازیں سویڈن سے تعلق رکھنے والے ماہر سیاسیات اور تاریخ دان اشتیاق احمد بھی وکلاء سلمان اکرم راجہ اور اسد رحیم خان سے جناح، ان کی کامیابیوں، ناکامیوں اور تاریخ میں کردار پر گفتگو کریں گے۔
 

Advertisement