اروشی کی نسیم شاہ کو سالگرہ اورڈی ایس پی بننے کی مبارکباد

Published On 15 February,2023 11:19 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) بھارتی ماڈل گرل اور اداکارہ اروشی روٹیلا نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نسیم شاہ کو سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔

نسیم شاہ نے اپنی سالگرہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کھلاڑیوں اور منیجمنٹ کے ہمراہ ہوٹل میں منائی، نسیم شاہ نے ہوٹل میں اپنی سالگرہ کا کیک کاٹا۔

قومی کرکٹر کو بھارتی اداکارہ اروشی روٹیلا نے انسٹاگرام پر سالگرہ اور اعزازی ڈی ایس پی بننے کی مبارکباد دی ہے۔

بھارتی ماڈل گرل نے 4 روز پرانی نسیم شاہ کی انسٹاگرام پوسٹ پر سالگرہ سے ایک روز قبل وش کیا اور اعزازی پولیس افسر بننے پر مبارکباد دی، جواب میں نسیم شاہ نے اروشی کا شکریہ بھی ادا کیا۔