بھارتی اداکار جاوید خان امروہی انتقال کر گئے

Published On 15 February,2023 03:43 am

ممبئی : ( ویب ڈیسک ) بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار جاوید خان امروہی انتقال کر گئے، بالی ووڈ فلمساز رمیش تلوور کی جانب سے جاوید امروہی کے انتقال کی تصدیق کی گئی۔

جاوید خان امروہی نے کئی دہائیوں پر محیط اپنے کیریئر میں ’’ ہم ہیں راہی پیار کے‘‘ (1993)، ’’ انداز اپنا اپنا ‘‘ (1994)، ’’ عشق ‘‘ (1997)، ’’ لگان ‘‘ (2001) اور ’’ چک دے انڈیا ‘‘ (2007) جیسی فلموں میں اہم کردار ادا کیے ۔

بھارتی میڈیا کے مطابق جاوید امروہی مبینہ طور پر سانس لینے میں دشواری کا شکار تھے ، ان کے دونوں پھیپھڑے فیل ہو چکے تھے اور پچھلے ایک سال سے بستر پر تھے، انہوں نے سوریا نرسنگ ہوم سانتا کروز میں اپنی آخری سانس لی۔

جاوید خان کے انتقال پر بھارتی فلم انڈسٹری سے وابستہ اہم شخصیات کی جانب سے افسوس کا اظہار کیا گیا ہے۔