آئمہ بیگ اور ساحر علی بگا کا نیا گانا ’’ وش ملے ‘‘ریلیز

Published On 02 March,2023 03:08 am

لاہور : ( ویب ڈیسک ) معروف پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ اور گلوکار ساحر علی بگا کا نیا گانا ’’ وش ملے ‘‘ریلیز کر دیا گیا۔

خیال رہے کہ چند روز قبل فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر آئمہ بیگ نے اپنے نئے گانے ’’ وش ملے ‘‘ کا ٹیزر ریلیز کیا تھا۔

گلوکارہ نے اپنے نئے گانے کے حوالے سے کہا تھا کہ میں بلوچستان کی میٹھی زبان اور خوبصورت روایات پر ایک گیت بنانا چاہتی تھی اور اس گیت کے ذریعے ایک بڑے صوبے کی ثقافت کو منایا جائے گا۔

آئمہ نے کہا تھا کہ میں ہمیشہ سے اپنے ملک کی ثقافت کی حامی رہی ہوں چاہے وہ پنجابی ہو یا سرائیکی اور یہ ہم پر قرض ہے کہ ہم فراموش شدہ علاقوں کی ثقافت کو فروغ دیں۔

گزشتہ روز انسٹا گرام پر جاری کئے گئے اپنے حالیہ پیغام میں گلوکارہ نے گانے’’ وش ملے ‘‘ کے ریلیز ہونے کا اعلان کیا اور اپنی سٹوری میں گانے کا لنک شیئر کیا۔

ساحر علی بگا اور آئمہ بیگ کے مداحوں کی جانب سے اس گانے کو بے حد پسند کیا جا رہا ہے، بہت سارے مداحوں نے کہا کہ وہ ٹیزر کی جھلک دیکھنے کے بعد سے ہی اس کا انتظار کر رہے تھے، مداحوں نے دونوں گلوکاروں کی بے حد تعریف کی۔ 

 

Advertisement