لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی معروف ڈرامہ، فلم و تھیٹر اداکار عثمان خالد بٹ نے سوشل میڈیا پر والد کی وفات پر موصول ہونے والے طویل تعزیتی پیغام سے متعلق دلچسپ انکشاف کیا ہے۔
عثمان خالد بٹ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ایک پوسٹ کے ذریعے بتایا کہ ان کے والد کی وفات پر انہیں ایک طویل، 3 پیراگراف پر مشتمل تعزیتی پیغام موصول ہوا تھا۔
عثمان خالد بٹ کا اپنے اس ٹوئٹ میں مزید کہنا ہے کہ ابو کے انتقال کے بعد ہونے والی سب سے غیر متوقع مزاحیہ چیزوں میں سے ایک یہ تھی کہ مجھے تین پیراگراف پر مشتمل ایک تعزیتی پیغام ملا جس کا مجھے 99.9 فیصد یقین ہے کہ یہ ChatGPT سے لکھوایا گیا پیغام تھا۔
One of the most unintentionally hilarious things that happened in the aftermath of Abbu’s passing was that I got a three-paragraph condolence message I am 99.9% sure was written by ChatGPT.
— Osman Khalid Butt (@aClockworkObi) May 1, 2023
عثمان خالد بٹ نے اپنے ٹوئٹ میں یہ نہیں بتایا کہ انہیں یہ طویل پیغام کس نے بھیجا تھا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ کے وسط میں اداکار عثمان خالد بٹ کے والد انتقال کر گئے تھے، عثمان خالد بٹ نے اس افسوسناک خبر کا اعلان سوشل میڈیا پر کیا تھا۔