اداکار عماد عرفانی کا بیٹا جان کی بازی ہار گیا

Published On 15 May,2023 11:50 am

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی اداکار عماد عرفا نی کا بیٹا زاویار عرفانی جان کی بازی ہار گیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن انسٹا گرام پر اداکار عماد عرفانی کے بیٹے کے انتقال کی خبر ان کی دوست شانزے شیخ کی جانب سے دی گئی ہے۔

شانزے کی سٹوری میں درج تھا کہ آج ان کے دوست عماد عرفانی کے بیٹے کا انتقال ہوگیا ہے، شانزے نے مداحوں سے بچے کے انتقال پر سورہ فاتحہ پڑھنے اور والدین کیلئے صبر کی دعا بھی کی۔

واضح رہے کہ اداکار عماد عرفانی اپنی ذاتی زندگی کو سوشل میڈیا سے دور رکھتے ہیں جس کی وجہ سے ان کے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر بھی ان کی اہلیہ اور بیٹے کے ہمراہ چند تصاویر ہی موجود ہیں، تاہم بیٹے کی انتقال کی خبر کی تصدیق بھی تاحال اداکار کی جانب سے نہیں کی گئی ہے۔

Advertisement