لاہور: (ویب ڈیسک) ہیکرز نے پاکستانی اداکارہ ایشل فیاض کا آفیشل فیس بک پیج ہیک کر کے نامناسب ویڈیوز شیئر کر دیں۔
اداکارہ ایشل فیاض نے انسٹاگرام سٹوری پر مداحوں کو بتایا کہ ان کا اپنے فیس بک پیج پر اختیار نہیں رہا اور مسلسل کوششوں کے باوجود وہ پیج کو دوبارہ حاصل نہیں کر پا رہیں، پیج کو رپورٹ کیا جائے تاکہ یہ جلد از جلد بلاک ہو جائے۔
اداکارہ کے اکاؤنٹ پر نیٹ فلکس کی سیریز اور کچھ رومانوی فلموں کی کلپس پوسٹ کیے جا رہے ہیں جبکہ انسٹاگرام سٹوری وائرل ہونے کے بعد صارفین انہیں فیس بک پیج واپس حاصل کرنے کیلئے مشورے بھی دے رہے ہیں۔