پاکستانی ڈرامہ ’’پری زاد‘‘ نئے نام کیساتھ ناظرین کیلئے پیش کیا جائے گا

Published On 19 May,2023 09:32 am

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک میں کامیابی کے جھنڈے گاڑنے والا پاکستان کا مقبول ڈرامہ سیریل ’’پری زاد‘‘ اب سعودی ناظرین کے لئے عربی زبان میں پیش کیا جائے گا۔

ڈرامہ پری زاد میں مرکزی کردار ادا کرنے والے احمد علی اکبر کی انسٹاگرام پوسٹ کے مطابق ڈرامے کو عربی زبان میں نئے نام " قریباً" کیساتھ پیش کیا جا رہا ہے۔

یاد رہے کہ ہاشم ندیم کے تحریر کردہ ڈرامہ سیریل پری زاد کی کہانی ایک غریب اور سانولی رنگت کے سادہ مزاج لیکن سچے انسان کے گرد گھومتی ہے جس کا کردار اداکار احمد علی اکبر نے نبھایا تھا اور ان کی اداکاری کو ناظرین میں بے حد پذیرائی ملی تھی۔

شہزاد کشمیری کی ہدایت کاری میں بننے والے اس ڈرامہ سیریل کو اس کی کہانی اور کرداروں کو قدرے حقیقی انداز میں دکھائے جانے کی وجہ سے کافی سراہا گیا تھا۔

 

Advertisement