حلقہ ارباب ذوق کے وفد کا جناح ہاؤس کا دورہ ، پاک فوج سے اظہار یکجہتی

Published On 21 May,2023 11:59 pm

لاہور: (دنیا نیوز) حلقہ ارباب ذوق کے وفد نے جناح ہاؤس کا دورہ کیا، پاک فوج سے اظہار یکجہتی کی گئی۔

تفصیلات کے مطابق حلقہ ارباب ذوق سے تعلق رکھنے والے شعراء اور ادباء نے 9 مئی کو ملک بھر میں ہونے والے جلاؤ گھیراؤ، سرکاری و عسکری املاک کو نقصان پہنچانے کی مذمت کی اور مقتدر حلقوں سے اپنی اپنی ریڈ لائن بنانے کی بجائے وطن عزیز کو ریڈ لائن قرار دینے کی اپیل کی۔

سینئر نائب صدر حلقہ ارباب ذوق فرحت عباس شاہ نے کہا کہ شرپسند عمل کی مذمت کرتے ہیں، شہادت سے بڑا کوئی ثبوت نہیں ہوتا، 9 مئی کے واقعے کے بعد دل خون کے آنسو رو رہا ہے، ادیبوں کی خواہش ہے کہ ملک عزیز کو پرامن دیکھیں۔

ادیب منصور آفاق نے کہا کہ 9 مئی کو ایک سازش کی گئی ہے پوری پلاننگ لگتی ہے، پاک فوج کو گہرائی کے ساتھ تحقیقات کرنی چاہیے، جو لوگ عوام اور فوج میں فاضلہ پیدا کر رہے ہیں انکی نشاندہی ہونی چاہیے۔

صدر حلقہ ارباب ذوق اعجاز رضوی اور ڈاکٹر یونس خیال نے کہا کہ بطور فرد اور قوم اس واقعہ کی مذمت کرتے ہیں، ہم دکھی بھی ہیں اور شرمندہ بھی ہیں، قوم پر مشکل وقت آتا ہے تو وہ نئے طریقے اور جذبے سے اٹھتی ہے۔ 

Advertisement