معروف بنگالی اداکارہ ٹریفک حادثے میں چل بسیں

Published On 22 May,2023 08:57 pm

ممبئی: (ویب ڈیسک) بھارت کی 29 سالہ مشہور بنگالی اداکارہ ٹریفک حادثے میں زندگی کی بازی ہار گئیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بنگالی اداکارہ سچندرا داس گپتا پانی ہاٹی میں سیٹ سے گھر لوٹتے ہوئے سڑک حادثے میں ہلاک ہو گئیں۔

عینی شاہدین کے مطابق حادثہ بارانگر کے علاقے میں اس وقت پیش آیا جب وہ ٹیکسی پر سفر کر رہی تھیں، مبینہ طور پر اداکارہ کو بارانگر پولیس سٹیشن کے گھوشپارہ کے قریب ٹرک نے ٹکر مار دی۔

برانگر پولیس نے موقع پر پہنچ کر حالات کو قابو میں کیا کیونکہ حادثے سے کچھ دیر تک ٹریفک میں خلل پڑا، رپورٹ کے مطابق سچندرا نے ٹیکسی آن لائن بک کرائی تھی۔

رپورٹ کے مطابق ٹرک ڈرائیور کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے، سچندرا داس گپتا آخری دفعہ بنگالی ٹی وی سیریل گوری ایلو میں نظر آئی تھیں۔ 

Advertisement