ایک کروڑ آفر ہو تو خلیل الرحمان قمر کیساتھ کام کا سوچ سکتی ہوں، انوشے اشرف

Published On 20 July,2023 01:01 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) معروف میزبان انوشے اشرف نے کہا ہے کہ اگر خلیل الرحمان قمر انہیں ایک کروڑ روپے آفر کریں تو ان کے ساتھ کام کرنے کے حوالے سے سوچ سکتی ہوں۔

نجی ٹی وی چینل پر انٹرویو کے دوران انوشے اشرف سے سوال پوچھا گیا کہ انہوں نے خلیل الرحمان قمر کے ساتھ کام کرنے سے انکار کیوں کیا؟، اس پر انوشے کا کہنا تھا کہ میں اداکارہ تو نہیں ہوں، اس لیے انکار کرنا بہت آسان ہے، ویسے بھی خلیل الرحمان قمر کون سا میرے پاس آ آ کر آفر دے رہے ہیں کہ میرے ڈرامے میں کام کر لو۔

اس سے پہلے انوشے اشرف نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ اگر خلیل الرحمان قمر 50 لاکھ آفر کریں تو بھی ان کے ساتھ کام نہیں کروں گی۔

پروگرام کے دوران انوشے نے مزید کہا کہ مجھے اداکاری کرنے کا کبھی بھی شوق نہیں رہا، نہ میں ڈرامہ دیکھتی ہوں نہ ہی مجھے ڈرامے اچھے لگتے ہیں۔