امریکی اداکار اینگس کلاؤڈ 25 سال کی عمر میں چل بسے

Published On 01 August,2023 10:37 am

کیلیفورنیا: (ویب ڈیسک) امریکی اداکار اینگس کلاؤڈ 25 سال کی عمر میں چل بسے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اداکار کی موت امریکا کی ریاست کیلیفورنیا میں واقع ان کے گھر پر ہوئی، اہلخانہ کی جانب سے بھی اینگس کلاؤڈ کی موت کی تصدیق کردی گئی ہے تاہم موت کی وجہ کے بارے میں نہیں بتایا گیا۔

رپورٹس کے مطابق اہلخانہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان میں بتایا گیا ہے کہ اینگس کلاؤڈ نے کچھ ہفتے پہلے اپنے والد کی آخری رسومات ادا کی تھیں جس کے بعد سے اس کی دماغی صحت خراب تھی۔

میڈیا کے مطابق اداکار نے 2 فلموں اور کئی میوزک ویڈیوز میں کام کیا البتہ ان کو ایک ڈرامہ سیریز میں کام کرنے کی وجہ سے شہرت حاصل ہوئی تھی۔