لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ مدیحہ امام اور اداکار خوشحال خان نجی ٹیلی ویژن کےآئندہ آنے والے ڈرامہ سیریل یحییٰ میں ایک ساتھ جلوہ گر ہوں گے۔
سائرہ رضا کے تحریر کردہ اور شہر زاد شیخ کی ہدایت کاری میں بننے والا ڈرامہ سیریل ’یحییٰ‘ جلد ناظرین کیلئے پیش کیا جائے گا، ڈرامے کی دیگر کاسٹ اور کہانی کی تفصیلات تاحال سامنے نہیں آئی ہیں لیکن مداح اس جوڑی کو ایک ساتھ دیکھنے کیلئے بے تاب ہیں۔
اداکارہ مدیحہ امام میزبان اور بطور وی جے بھی فرائض انجام دے چکی ہیں، مدیحہ امام نے سال 2013ء میں ڈرامہ سیریل خلش سے اداکاری کا آغاز کیا تھا جبکہ حال ہی میں وہ شادی کے بندھن میں بھی بندھی ہیں۔
اداکار خوشحال خان متعدد ڈراموں جیسے قصہ مہر بانو کا، بے بسی اور مشکل میں اداکاری کے جوہر دکھا چکے ہیں، خوشحال خان بہت کم عرصے میں مداحوں کے دلوں میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے ہیں۔