یوم عاشور: اداکارہ ریما خان نے ویڈیو پیغام جاری کر دیا

Published On 29 July,2023 02:01 pm

لاہور:(ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی ورسٹائل اداکارہ ، معروف ٹی وی میزبان، ہدایت کار اور پروڈیوسر ریما خان نے محرم الحرام کی مناسبت سے ویڈیو پیغام جاری کر دیا۔

اداکارہ ریما خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر نواسہِ رسولﷺ حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثار ساتھیوں کی شہادت کی یاد میں عقیدت کا نذرانہ پیش کرتے ہوئے ویڈیو شیئر کی، مذکورہ ویڈیو میں اداکارہ کو سیاہ لباس میں ملبوس حضرت امام حسینؓ پر سلام بھیجتے دیکھا جاسکتا ہے۔ 

 

ساتھ ہی ریما خان نے ویڈیو میں پاکستانی شاعر جوش ملیح آبادی کا کلام بھی سنا ڈالا جو کچھ اس طرح تھا۔

تاریخ دے رہی ہے یہ آواز دم با دم
دشت صبا تو عزم ہے دشت بلا و غم
صبر مسیح جرات سقراط کی قسم
اس راہ میں ہے صرف ایک انسان کا قدم
جس کی رگوں میں آتش بدر و حنین ہے
اس سرما کا اسم گرامی حسین ہے

ریما خان نے حضرت امام حسینؓ کی بے مثال قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’اللہ کی اطاعت اور اس کے آگے سر تسلیم خم کرنے کی مثال کائنات میں بے مثال ہے، اللہ تعالیٰ ہمیں بھی ان کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے، آمین۔