کامیڈی ڈرامے فیری ٹیل کا دوسرا سیزن اگست میں پیش کیا جائے گا

Published On 27 July,2023 09:50 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) رمضان المبارک میں عوام کے چہروں پر مسکراہٹیں بکھیرنے والے ڈرامے فیری ٹیل کا دوسرا سیزن 5 اگست سے نشر کیا جائے گا۔

فیری ٹیل ڈرامے کو عوامی سطح پر کافی مقبولیت ملی جس کے بعد اس کا سیز 2 پیش کیے جانے کا فیصلہ کیا گیا تھا، ڈرامے کے کلپس کو سوشل میڈیا پر کافی بار شیئر کیا گیا۔

ڈرامے میں پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سحر خان مرکزی کرداروں میں شامل ہیں، ڈرامے میں انہیں چائے کی دیوانی دکھایا گیا ہے، ڈرامے کی کہانی امید نامی لڑکی کی ہے جو حقیقی دنیا کے برعکس جادوئی دنیا پر یقین رکھتی ہے اور بہت سے خواب دیکھتی ہے۔

فیری ٹیل ڈرامے کے ہدایت کار علی حسن ہیں جو اس سے قبل ڈرامے پرستان اور پیاری مونا میں بھی ہدایت کاری کرچکے ہیں، اس ڈرامے کی لکھاری سائرہ مجید ہیں جبکہ مومنہ درید نے اسے پروڈیوس کیا ہے، ڈرامے کا دوسرا سیزن 5 اگست سے نشر ہوگا۔

اس ڈرامے میں سحر خان اور حمزہ سہیل کے علاوہ علی سفینا ، ثمن انصاری ، عینا خان ، سلیم شیخ ، عدنان رضا میراورسلمیٰ حسن سمیت دیگر نے اداکاری کے جوہر دکھائے ہیں۔