لاہور (ویب ڈیسک) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ سارہ خان اور نامور اداکار عمران اشرف ایک بار پھر ایک ساتھ اداکاری کے جوہر دکھائیں گے۔
انٹرٹینمنٹ سے وابستہ ایک انسٹاگرام پیج کی جانب سے شیئر کردہ پوسٹ کے مطابق رقص بسمل میں جاندار اداکاری سے مداحوں کے دل جیتنے والی جوڑی ایک بار پھر ایک ساتھ سکرین پر جلوہ گر ہونے کو تیار ہے۔
تاحال اس پروجیکٹ کی مزید تفصیلات تو سامنے نہیں آئیں تاہم اطلاعات کے مطابق اس ڈرامے کو ثقلین عباس نے تحریر کیا ہے جبکہ ایم ڈی پروڈکشن اور فارس انٹرٹینمنٹ کے بینر تلے اس کی ہدایت کاری شکیل اے خان کریں گے۔
خبر کے سامنے آتے ہی مداحوں میں ایک ہلچل پیدا ہوگئی اور ساتھ ہی لوگوں میں جلد اس ڈرامے کے اسکرین پر نشر ہونے کا بے صبری سے انتظار دیکھا گیا۔