سوشل میڈیا پر کسی بھی قسم کی ٹرولنگ کی پرواہ نہیں کرتی: عائشہ عمر

Published On 26 July,2023 09:54 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی فلم و ڈرامہ انڈسٹری کی نامور اداکارہ عائشہ عمر نے کہا ہے کہ میں سوشل میڈیا پر ہونیوالی کسی بھی قسم کی ٹرولنگ کی پرواہ نہیں کرتی۔

اداکارہ عائشہ عمر ایک انٹرویو میں شریک ہوئیں جہاں انہوں نے اپنی زندگی اور کیریئر کے حوالے سے دیگر کئی موضوعات پر کھل کر گفتگو کی۔

عائشہ کا کہنا تھا کہ اس وقت میری تمام ترتوجہ اپنے کیریئر پر مرکوز ہے اس لئے میں سوشل میڈیا پر ہونیوالی کسی بھی قسم کی ٹرولنگ کی پرواہ نہیں کرتی، مجھے کسی کی نجی زندگی کو زیر بحث لانے والوں پر حیرت ہوتی ہے، ایسے عمل کو قطعاً پسندیدہ قرار نہیں دیا جاسکتا۔

اداکارہ کا مزید کہنا تھا کہ فنی کیریئر بڑا طویل ہے اور میں منصوبہ بندی کے ساتھ آگے بڑھتی ہوں، میں کام میں تعداد کے مقابلے میں معیار کو ترجیح دیتی ہوں۔