شہرت یا پہچان سے قطع نظر کام کو زیادہ اہمیت دیتا ہوں : انو کپور

Published On 26 July,2023 06:38 am

ممبئی : ( ویب ڈیسک ) بالی ووڈ کے اداکار انو کپور کا کہنا ہے کہ وہ شہرت یا پہچان سے قطع نظر اپنے کام کو سب سے زیادہ اہمیت دیتے ہیں۔

ایک انٹرویو کے دوران سینئر اداکار کا کہنا تھا کہ کاسٹ کرنے والے لوگ، پروڈیوسرز اور ڈائریکٹر جانتے ہیں کہ مجھے جو بھی ذمہ داری دی جائے گی میں پوری جان لگا کر اسے پورا کروں گا۔

ان کا کہنا تھا کہ اس قسم کا اعتماد حاصل کرنا یقیناً ایک مشکل کام ہے اور اسی لیے صرف ایک ’ انو کپور ‘ ہی ہے جو یہ کرسکتا ہے ، جب میں چلا جاؤں گا تو شاید لوگ اسی وجہ سے میری قدر کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنا کام پوری ایمانداری سے کرتا ہوں اور آگے بڑھتا ہوں، میں شراب نوشی، تمباکو نوشی، پارٹیوں یا سوشلائزنگ میں نہیں ہوں، میں ٹی وی، فلمیں نہیں دیکھتا اور نہ ہی اخبار پڑھتا ہوں، میرے لیے زندگی میرے کام، میرے کمرے اور کتابوں کے بارے میں ہے۔

انکا کہنا تھا کہ میری شاندار پرفارمنس میری حقیقی زندگی کے تجربے سے آتی ہے، گھاٹ گھاٹ کا پانی پی کر آپ بوندیں جمع کرتے ہیں اور ضرورت پڑنے پر آپ انہیں باہر لا سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ یہ میرا عزم ہے کہ کوئی بھی چیز میری کارکردگی کو متاثر نہیں کر سکتی تاہم جہاں تک صحت کا تعلق ہے تو میں اس حوالے سے احتیاطی تدابیر اختیار کر رہا ہوں۔