لاہور: (ویب ڈیسک) عائرہ خان اور وہاج علی کے نئے ڈرامہ کا فرسٹ لک جاری کر دیا گیا، ڈرامہ جلد نشر کیا جائے گا۔
تیرے بن کے بعد کامیابیوں کی بلندیاں چھونے والے وہاج علی اپنے نئے ڈرامے میں عائزہ خان کے ساتھ سکرین شیئر کر رہے ہیں، نئے آنے والے ڈرامے کی ہدایات بدر محمود نے دی ہیں جبکہ اس ڈرامے کو زنجبیل عاصم نے لکھا ہے۔
یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ میرے پاس تم ہو کی طرح اس ڈرامے میں بھی عائزہ خان منفی کردار ادا کرتی دکھائی دیں گی۔
جلد ہی عائزہ خان ایک اور میگا ڈرامے جان جہاں میں دکھائی دیں گی جس کی ہدایت قاسم علی مرید دے رہے ہیں جبکہ اس کو ثمینہ ہمایوں سعید اور ثنا شہنواز پروڈیوس کررہی ہیں۔
اس ڈرامے میں عائزہ خان پیارے افضل کے 10 برس بعد حمزہ علی عباسی کے ساتھ سکرین شیئر کریں گی۔