لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز سٹار عمران عباس اپنی نئی بھارتی پنجابی فلم ’’جی وے سوہنیا جی‘‘ کی شوٹنگ کیلئے لندن روانہ ہوگئے ہیں۔
بھارتی پنجابی فلم میں پاکستانی اداکار سیمی چاہل کے ساتھ مرکزی کردار ادا کریں گے، کچھ عرصہ قبل عمران عباس نے اپنے نئے پراجیکٹ کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پوسٹ بھی شیئر کی تھی۔
اداکار نے سوشل میڈیا کے ذریعے مداحوں کو آگاہ کیا ہے کہ وہ اپنی پنجابی فلم جی وے سوہنیا جی کی فلم بندی کیلئے لندن روانہ ہوگئے ہیں۔