اداکارہ سعدیہ امام نے کربلا سے نئی تصاویر شیئر کر دیں

Published On 29 July,2023 03:13 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستان شوبز انڈسٹری کی ورسٹائل اداکارہ اور میزبان سعدیہ امام بھی محرم الحرام میں کربلا پہنچ گئیں۔

مقدس اسلامی مہینوں میں سے ایک مہینہ محرم الحرام جس میں لاکھوں کی تعداد میں زائرین کربلا کا رُخ کرتے ہیں اور مقدس مقامات کی زیارت کرتے ہیں۔

ان ہی زائرین میں شوبز انڈسٹری کی نامور شخصیات جیسے زباب رانا، معروف اداکارہ یمنیٰ زیدی اور سعدیہ امام بھی شامل ہیں جو زیارت کا شرف حاصل کر رہی ہیں۔

 

اداکارہ سعدیہ امام نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر کربلا عراق سے کچھ تصاویر شیئر کی ہیں جن میں انہیں سیاہ عبایہ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

اداکارہ نے کچھ تصاویروں میں مقدس مقامات کے اندرونی مناظر کی بھی زیارت کروائی۔