کیلی فورنیا (ویب ڈیسک) ایرانی نژاد امریکی ماڈل اور فٹنس ٹرینر سام اصغری نے نامور امریکی گلوکارہ برٹنی سپیئر سے شادی کے 14 ماہ بعد ہی علیحدگی کا فیصلہ کرلیا۔
29 سالہ ایرانی نژاد امریکی ماڈل سام اصغری نے 41 سالہ گلوکارہ کی ذہنی صحت کے حوالے سے ان کی بہت مدد کی اور دونوں کی ملاقات 2016 میں ایک میوزک ویڈیو کے سیٹ پر ہوئی تھی۔
امریکی میڈیا کے مطابق سام اصغری نے برٹنی سپیئر سے طلاق کا کیس داخل کرایا ہے جبکہ گلوکارہ اور ان کے شوہر کی طرف سے اس خبر پر کوئی باضابطہ بیان ابھی تک سامنے نہیں آیا۔
سام اصغری کی گلوکارہ سے ملاقات اس وقت ہوئی تھی جب وہ اپنے گانے ’سلمبر پارٹی‘ کی شوٹنگ میں مصروف تھیں، برٹنی سپیئر کی اپنے والد کے خلاف حقوق ملکیت کے تاریخی مقدمے میں اصغری نے گلوکارہ کو بہت مدد فراہم کی تھی۔
یاد رہے کہ گلوکارہ اس سے قبل 2شادیاں کرچکی ہے جن سے ان کے 2 بچے ہیں لیکن وہ شادیاں کامیاب نہ ہو سکیں۔