راحت فتح علی خان نے ایک بار پھر مداحوں کے دلوں کو چھولیا،گلوکار کا نیا گانا ریلیز

Published On 16 August,2023 07:49 pm

لاہور: (ویب ڈیسک)پاکستان کے مشہور و معروف گلوکار راحت فتح علی خان کا نیا گانا'میرے ہوجاو' ریلیز کردیا گیا۔

تفصیلات کےمطابق راحت فتح علی خان کی میوزک ویڈیو میں اداکارہ کنزیٰ ہاشمی اور بھارتی اداکار کرن واہی نے ایک ساتھ پرفارم کیا ہے۔

کنزیٰ ہاشمی اور کرن واہی کی جوڑی کے پاکستان سمیت سرحد پار بھی خوب چرچے ہورہے ہیں اور گانے میں پڑوسی ملک کے اداکار کے ساتھ ساتھ کنزیٰ ہاشمی کو بھی خوب پزیرائی مل رہی ہے۔

رپورٹ کےمطابق گانے کی ویڈیو کو سوشل میڈیا پر 6 لاکھ سے زائد ویوز حاصل ہو چکے ہیں جبکہ کمنٹس سیکشن میں مداح دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

مداحوں کا کہنا ہے کہ انہیں ایک عرصے سے راحت فتح علی خان کے گانے کا انتظار تھا۔ ایک صارف نے کہا کہ راحت صاحب کی آواز کانوں میں رس گھولتی ہے ان کا گانا اور اس کے بول بہترین ہیں جبکہ عکسبندی بھی متاثر کر رہی ہے۔