لاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ و لکھاری امر خان نے کہا ہے کہ انہیں آج بھی ٹام اینڈ جیری کارٹون دیکھنا پسند ہے۔
اپنے ایک بیان میں اداکارہ امر خان کا کہنا تھا کہ کچھ ڈراموں کے سکرپٹس پڑھ رہی ہوں اور جلد ہی نیا ڈراما سائن کروں گی، فارغ اوقات میں کتابیں پڑھتی ہوں، گھر میں فیملی کے ساتھ وقت گزارنا سب سے زیادہ پسند ہے۔
شوبز میں پسندیدہ شخصیات کے حوالے سے باتے کرتے ہوئے امر خان کا کہنا تھا کہ مجھے ہالی ووڈ سے میرل سٹریپ اور کیٹ ونسلیٹ متاثر کرتی ہیں جبکہ پاکستان سے میری پسندیدہ اداکاراؤں میں صبا قمر اور بالی ووڈ سے سمیتا پٹیل شامل ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر مجھے کبھی کوئی سپر پاور مل سکتی تو میں لوگوں کے دماغ پڑھنے کی سپر پاور حاصل کرتی۔